شہر حیدرآباد میں آج ورلڈ فوڈ فیسٹیول کا آغاز

   

ایران، پولینڈ اور روس کے ماہرین پکوان کا مظاہرہ، چارو داس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔24اکٹوبر(سیاست نیوز) ہوٹل ( ٹرینڈنٹ) مادھو پور میں 25 اکتوبر کو سات روزہ عالمی فوڈ فیسٹول کا آغاز ہوگا ۔ مجوزہ عالمی فوڈ فیسٹول کا انعقاد سی ڈی فاونڈیشن کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس میں ایران‘ پولینڈ اور رو س کے ماہرین پکوان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ سی ڈی فاونڈیشن کی ڈائرکٹر چارو داس نے بتایاکہ فاونڈیشن کی جانب سے فوڈ فیسٹول کا ماضی میں بھی منعقد کیا گیا تھا ۔ پروگرام کا مقصد ہندوستان او رمغربی ‘ ایشیائی او ردیگر ممالک کے تہذیب وتمدن اور ثقافت کے اشتراک کو پیش کرنا ہے۔چارداس نے کہاکہ ایسی بہت ساری چیزیں ہیں جو مشترکہ ہونے کے باوجود ان کی یکسانیت نمایاں نہیںہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایران جہاں کے کھانے شہر حیدرآباد میں کافی مقبول ہیںمگرایران نژاد شیف( ماہر پکوان) جس انداز میں کھانے تیار کرتے ہیں اس طرح کے کھانوں سے حیدرآباد او رریاست تلنگانہ کی عوام محروم ہے۔اس کے علاوہ بہت سارے لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیںکہ زعفران کی سب سے زیادہ پیدوارملک ایران میںہوتی ہے مگر زعفران کے پیداوار کے لئے افغانستان مشہور ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولینڈ‘ ایران ‘ روس نژادماہرین پکوان سات دنوں تک حیدرآباد کی عوام کو اپنے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز کرتے رہیں گے ۔ ڈائرکٹر چارو داس نے بتایاکہ 25اور 26اکٹوبر کو پولینڈ‘ 27 تا 31اکٹوبر کو ایران اور29‘31اکٹوبر کو روس کے ماہرین پکوان نا صرف اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ ماسٹر شیف شلیندر رائول جس کی نگرانی میںہوٹل ٹرینڈنٹ کی کنک لابی میں ایران اور پولینڈ کے کھانوں کی پیشکش کی جائے گی جبکہ 25اکٹوبر تا 30اکٹوبر مادھاپور کے ہوٹل ٹرینڈنٹ میں عالمی فوڈ فیسٹول منعقد ہوگا۔ منفرد کھانوں کی پیشکش ہماری ترجیحات میںشامل ہے۔ مادھا پور میںمختلف ریاستوں کے لئے علاوہ مختلف ممالک کے لوگ بھی ایم این سی ‘ آئی ٹی ‘ کمپنیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولینڈ اورروس کے باشندوں کی بھی بڑی تعداد ان اداروں میںکام کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کی عوام بھی کھانوں میںکافی دلچسپی رکھتی ہے ۔ ان تمام چیزوں کومد نظر رکھتے ہوئے ایران ‘ روس اورپولینڈ کے ماہرین پکوان کو حیدرآباد بلاکر ان کے منفرد کھانوں کی نمائش کے مقصد سے فوڈ فیسٹول منعقد کیاجارہا ہے ۔