شہر حیدرآباد میں نئے سال کا زبردست جوش و خروش

   

ایک ہی دن 40 لاکھ کلو چکن اور 30 ہزار کنٹل مٹن ، 2 ہزار کنٹل مچھلی فروخت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نئے سال کو خوش آمدید اور پرانے سال کو الوداع کرنے کے لیے شہر حیدرآباد کے عوام نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے ۔ نان ویج پکوان کے لیے بہت زیادہ دلچسپی دکھائی ہے ۔ جس کے پیش نظر 31 دسمبر اتوار کے دن شہر حیدرآباد میں صبح 7 بجے سے مٹن ، چکن اور مچھلی کے دوکانات پر عوام کی بہت زیادہ بھیڑ دیکھی گئی ہے ۔ ساتھ ہی اتوار ہونے کی وجہ سے فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ نان ویج کی فروخت کے معاملے میں ماضی کے تمام ریکارڈس ٹوٹ گئے ہیں ۔ ہوٹلس ، پبس اور کلبس میں معمول سے زیادہ پکوان گئے گئے ۔ عام دنوں میں یومیہ 3 لاکھ کلو چکن فروخت ہوتا تھا تاہم 31 دسمبر کو 4.5 لاکھ کلو چکن فروخت ہوا ہے ۔ نیشنل ایگ کوآرڈینیشن کمیٹی کے نائب صدر سبا راجو نے بتایا کہ صرف ایک دن میں 10.35 کروڑ روپئے کا چکن فروخت ہوا ہے ۔ اس طرح مٹن بھی ریکارڈ سطح پر فروخت ہوا ہے ۔ تقریبا 25 تا 30 ہزار کنٹل مٹن فروخت ہوا ہے ۔ فی الحال ریٹیل مارکٹ میں 800 تا 900 روپئے فی کلو مٹن فروخت ہورہا ہے ۔ رام نگر میں موجود مٹن ہول سیل کے تاجر خالد پاشاہ نے بتایا کہ 900 روپئے فی کلو مٹن فروخت ہوا ۔ رام نگر ، جیا گوڑہ ، سکندرآباد مونڈا مارکٹ مچھلی بڑے پیمانے پر فروخت ہوئی ہے ۔ ہول سیل تاجر راجندر ریڈی نے بتایا کہ ایک ہی دن تقریبا 2000 کنٹل مچھلی فروخت ہوئی ہے ۔ مجموعی طور پر حیدرآباد میں نئے سال کا بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا ہے اور لوگوں نے دل کھول کر خرچ کیا ہے ۔ صبح سے رات 12 بجے تک بچے ، بڑے نوجوانوں اور خاندانوں نے نئے سال کا جشن منایا ۔ ہوٹلوں ، پبس ، کلبس اور ریزورٹس میں نئے سال کے جشن کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔۔ 2