شہر حیدرآباد میں 23000 نئے راشن کارڈس جاری ہوں گے

   

حیدرآباد 17 جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں 23 ہزار نئے راشن کارڈس جاری کرنے محکمہ سیول سپلائز کے حکام سے تیاریاں جارہی ہیں ۔ ابھی تک درخواستوں کی جانچ اور گھر گھر پہونچکر درخواستوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ سیول سپلائز کے آفیسر سرینواس نے بتایا کہ درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ۔ درخواستوں کی مکمل شفافیت سے جانچ کی گئی ہے ۔ جس کے بعد 23 ہزار افراد نئے راشن کارڈس کیلئے اہل پائے گئے ہیں ۔ انہیں جلد نئے راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ موجودہ کارڈس میں 18 ہزار ناموں کے اندراج کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ ان تمام کو نئے راشن کارڈس جاری کرنے حکومت سے آئندہ تین یا چار دن میں رہنما خطوط جاری کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ شہر کے مضافات اضلاع رنگا ریڈی ، میڑچل ، ملکاجگری میں درخواستوں کی جانچ کا عمل جاری ہے ۔ آئندہ 2 یا 3 دن میں کتنے لوگوں کو نیا راشن کارڈس جاری کیا جائے اس کی وضاحت ہوجائے گی۔ 2