2.71 کیلو میٹر طویل فلائی اوور کی تعمیر پر 333.55 کروڑ روپئے کے مصارف
حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر یکم جنوری کو شہر کا دوسرا بڑا شیخ پیٹ فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ 2.71 کیلو میٹر طویل فلائی اوور کی تعمیر پر 333.55 کروڑ روپئے کے مصارف ہوئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ شیر لنگم پلی کی نمائندگی کرنے والے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی و گورنمنٹ وہپ گاندھی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کو 11 بجے دن وزیر کے ٹی آر شیخ پیٹ فلائی اوور کا افتتاح کریں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلائی اوور کی تعمیر سے ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ گاندھی نے بتایا کہ گنبدان قطب شاہی جنکشن، فلم نگر جنکشن، او یو کالونی جنکشن، وسپرو یالی جنکشن کے علاوہ مختلف علاقوں کو جوڑتے ہوئے یہ فلائی اوور تعمیر کیا گیا جو شہر حیدرآباد میں پی وی این آر ایکسپریس کے بعد دوسرا بڑا فلائی اوور ہے۔ آئی ٹی ہب ، ہائی ٹیک سٹی، فینانشیل ڈسٹرکٹ کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک مسائل کی یکسوئی ہوسکے۔ گاندھی نے کہاکہ شہر کی ترقی و توسیع کے ساتھ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر حیدرآباد کو سگنل فری سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں۔ 50 سالہ تاریخ میں شہر حیدرآباد میں جو ترقی نہیں ہوئی ہے اس کو 7 سال میں وزیر کے ٹی آر نے کر دکھایا ہے۔ ن