شہر حیدرآباد کو عالمی معیار کے شہروں میں تبدیل کرنے کا خواب ادھورا

   


ٹریفک کے مسائل برقرار ، سڑکیں خستہ حالی کا شکار ، مسافر پریشان حال
حیدرآباد۔3۔اکٹوبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو عالمی معیار کے شہر وں میں شامل کروانے کی کوششیں شہر میں ٹریفک نظام اور شہر کی سڑکوں کے سبب ناکام ہونے لگی ہیں اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے باوجود شہر کی سڑکوں کی حالت میں کوئی بہتری نہیں دیکھی جا رہی ہے جو کہ خود بلدی عہدیداروں کے لئے تشویش کی بات ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ٹریفک جام کے مسائل کے سلسلہ میں محکمہ ٹریفک پولیس کے عہدیدارو ں کی جانب سے سڑکوں کی خستہ حالی کے سلسلہ میں دی گئی رپورٹ کے باوجود شہر کی کئی اہم سڑکوں پر سڑکوں کی مرمت کے اقدامات نہ کئے جانے کے باعث ٹریفک جام کے مسائل حل نہیں ہوپا رہے ہیں بلکہ خستہ حال سڑکوں کے سبب شہریوں بالخصوص موٹر سیکل سواروں کو کئی تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کی کئی اہم سڑکوں پر موجود گڑھوں اور بارش کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال بلدی عہدیداروں کے لئے بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اس کے باوجود کوئی کاروائی نہ کئے جانے کے سلسلہ میں استفسار پر بلدی عہدیدارو ںکا کہناہے کہ جی ایچ ایم سی کے پاس مالیہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ سڑکوں کی مرمت کے موقف میں نہیں ہے ۔م