شہر حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں بچوں کے پارک کا افتتاح

   

حیدرآباد 24 نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)بی رام موہن نے شہر حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں بچوں کے پارک کا افتتاح کیا۔40لاکھ روپئے کے صرفہ سے اس پارک کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے ۔چیوڑلہ ایم پی رنجیت ریڈی،سیری لنگم پلی کے رکن اسمبلی اے گاندھی،زونل کمشنر جی ایچ ایم سی ہری چندنا اور دوسروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔