ملک کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے، گرمی شباب پر ہے اور بارش کےدو مہینے گزرنے کے باوجود بھی بارش نہیں ہو رہی ہے، اور عوام کو پینے کے پانی سے لے روز مرہ کے استعمال کے پانی تک کےلیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور سربراہان مملکت صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
اسی میں ایک شہر حیدرآباد بھی ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے پانی کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں کی عوام کو یہ محسوس تک نہیں ہو رہا ہے کہ وہاں کی عوام نے کبھی نوابوں کی حکمرانی کے سنہرے دن بھی دیکھیں ہوں۔
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگریس لیڈر محمد بن عثمان نے نماز استسقاء کا کااہتمام کیا، تا کہ بارگاہ الہی میں اللہ کی رحمت طلب کی جائے۔ نماز میں کئی مرد وخواتین نے شرکت کی اور بارش کےلیے دعا کی۔