حیدرآباد۔یکم جنوری، ( سیاست نیوز) شمالی اڈیشہ اور پڑوسی علاقوں میں سطح سمندر سے 1.5 تا2.1 کیلو میٹر بلندی پر بالائی ہوائی طوفان کی گردش میں کمی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست میں جنوب مشرقی ہوا کی سطح میں کمی ہے۔ اس موسمی تبدیلی کے اثر سے تلنگانہ کے اکثر علاقوں میں کل جمعرات کو بھی ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔ دونوں شہروں میں آج شام اوسط بارش ریکارڈ کی گئی اور توقع ہے کہ جمعرات کو بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ دن اور رات کے دوران دو مرتبہ بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔ تلنگانہ میں اوسط درجہ حرارت 27 اور 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔