شہر میںرات کے درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان

   

حیدرآباد ۔ یکم جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں نئے سال کی رات میں درجہ حرارت قدرے زیادہ رہا اور سردی کی شدت محسوس نہیںہوئی ۔ اوسط اقل ترین درجہ حرارت 17.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیات نگر میں یہ 15.3 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب حیدرآباد میں صبح کے وقت کہر چھایا رہے گا اور اقل ترین درجہ حرارت 16 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ریکارڈ کیا جاسکتا ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 27 ڈگری سلسئیس ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب شہر میں کچھ مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے ۔ سرور نگر ‘ اپل ‘ چارمینار ‘ بیگم پیٹ اور ایل بی نگر میں آئندہ تین دن کے دوران رات کے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے ۔ تاہم عہدیداروں نے اس کیلئے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ہے ۔ ریاست میں کمارم بھیم آصف آباد سبس ے سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 11.6 ڈگری اور عادل آباد میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ نظام آباد میں درجہ حرارت 13.6 اور سنگاریڈی میں 13.7 ریکارڈ کیا گیا ۔شہر میں حیات نگر میں سب سے کم 15.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔پٹن چیرو میں 16 ڈگری اور راجندر نگر میں 17.2 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔