شہر میں آئندہ 2 یوم مزید بارش کا امکان ‘موسم سرد ہوگیا

   

حیدرآباد21نومبر(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآبادوسکندرآباد میں آئندہ دو یوم ہلکی اور تیز بارش کے علاوہ موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہوسکتا ہے اور آئندہ 48گھنٹوں میں موسم میں مزید تبدیلیوں کا خدشہ ہے۔ اضلاع میں گذشتہ 72 گھنٹوں سے مطلع ابرآلود ہے اور ہلکی بارش و بوندا باندی ہورہی ہے ۔کئی مقامات پر درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے ۔ کہا جار ہاہے کہ آئندہ تین یوم میںدرجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئیگی ۔ دونوں شہروں میںدن میں درجہ حرارت 22 تا 26 ڈگری سیلسیس رہنے لگا ہے اور نواحی علاقوں میں رات دیر گئے درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ آنے لگی ہے ۔ صبح میں درجہ حرارت 12ڈگری تک بھی پہنچ رہا ہے ۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم درج کیا گیا ۔ شہر کے ونستھلی پورم‘ ناچارم‘ بندلہ گوڑہ ‘ اوپل‘ ودیا نگر‘ راجندر نگر‘ عطا پور‘ آرام گھر‘ شاستری پورم کے علاوہ دیگر علاقوں میں رات کے اوقات میں سردی اضافہ ہوا ہے۔ م