شہر میں آج میلادالنبیﷺ جلوس

   

حیدرآباد۔18۔ستمبر۔(سیاست نیوز) شہر میں میلاد جلوس کے 19 ستمبر کو انعقاد کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے کوئی تعطیل کا اعلان نہیں کیاگیا اور نہ ہی کوئی سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے لیکن شہر حیدرآباد میں چارمینار زون کے خانگی اسکولوں کے انتظامیہ نے میلاد جلوس کے پیش نظر اپنے طو رپر تعطیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ریاست میں میلاد جلوس اور گنیش جلوس کے ٹکراؤ کے پیش نظر حکومت سے مذاکرات کے بعد میلاد جلوس کے ذمہ داروں نے شہر حیدرآباد میں مرکزی میلاد جلوس کی تاریخ کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 19 ستمبر بروز جمعرات منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس فیصلہ سے شہریوں کو واقف کرواتے ہوئے جلوس کی تاریخ تبدیل کردی گئی تھی ۔ حکومت کی جانب سے 16ستمبر کو عید میلادالنبی ﷺ کی تعطیل میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور 17 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس کی تعطیل دی گئی لیکن میلاد جلوس کی تاریخ تبدیل کئے جانے کے سبب پرانے شہر کے اسکول انتظامیہ مسلسل انتظار کے بعد محکمہ تعلیم یا حکومت کی جانب سے کوئی احکام موصول نہ ہونے پر 19 ستمبر کو اسکولوں کو تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس نے میلاد جلوس کے باعث پرانے میں کل صبح8بجے سے رات8بجے تک جلوس کے راستوں پر ٹریفک کے رخ کو موڑ دیا جائے گا ۔3