شہر میں آج گنیش وسرجن، متعدد مقامات پر ٹریفک تحدیدات

   

پولیس سے تعاون کرنے سٹی پولیس کمشنر سی وی آنندکی اپیل
حیدرآباد : /27 ستمبر (سیاست نیوز) گنیش وسرجن 2023 ء کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے دونوں شہروں میں ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں ۔ وسرجن جلوس کا اہم مرحلہ بالاپور کٹہ میسماں درگم چیرو سے آغاز ہوگا اور یہ جلوس کیشو گری چندرائن گٹہ فلائی اوور ، محبوب نگر چوراہا ، فلک نما ریلوے بریج ، علی آباد ناگول چنتا ، چارمینار ، مدینہ افضل گنج ، ایس اے بازار ، معظم جاہی مارکٹ ، عابڈس چوراہا ، بشیر باغ لبرٹی ، امبیڈکر مجسمہ ، این ٹی آر مارگ اور پی وی نرسمہا راؤ مارگ اور نکلس روڈ پر اختتام کو پہنچے گا ۔ سکندرآباد علاقہ سے بھی گنیش جلوس آر پی روڈ ، ایم جی روڈ، کربلا میدان ، کاواڑی گوڑہ ، مشیرآباد چوراہا ، آر ٹی سی کراس روڈ ، نارائن گوڑہ چوراہا، حمایت نگر وائی جنکشن ، لبرٹی سے گزرتا ہوا نکلس روڈ پہنچے گا ۔ اسی طرح ایسٹ زون علاقہ میں اوپل ، رامنتاپور ، علی کیف عنبرپیٹ زندہ طلسمات روڈ، 6 نمبر جنکشن ، شیوم روڈ ، این سی سی عثمانیہ یونیورسٹی ، درگا بائی دیشمکھ ہاسپٹل ، کورنٹی ہاسپٹل ، برکت پورہ چوراہا ، نارائن گوڑہ چوراہا ، آر ٹی سی کراس روڈ چوراہا سے گنیش مورتیاں وسرجن کیلئے حسین ساگر کی سمت گزریں گی ۔ جبکہ دلسکھ نگر ، آئی ایس سدن ، سعیدآباد ، چنچل گوڑہ ، نلگنڈہ چوراہا سے گزریں گے ۔ ٹولی چوکی ، ریتی باؤلی ، مہدی پٹنم کے گنیش مورتیاں ، مانصاحب ٹینک ، ایودھیا جنکشن ، نرنکاری بھون ، قدیم پولیس اسٹیشن سیف آباد ، اقبال مینار سے این ٹی آر مارگ کی سمت گزریں گے ۔ اسی طرح ایرہ گڈہ ، ایس آر نگر امیرپیٹ ، پنجہ گٹہ کے علاوہ ٹپہ چبوترہ ، آصف نگر ، آغا پورہ ، گوشہ محل ، بارہ دری ، مالا کنٹہ جنکشن اور معظم جارہی مارکٹ سے گزرتے ہوئے نکلس روڈ پہنچے گا ۔ جلوس کے راستے پر /28 ستمبر صبح 6.00 بجے تا رات 1.00 بجے تک عام ٹریفک کیلئے اجازت نہیں ہے ۔ مرکزی گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر آر ٹی سی بسوں کی آمد و رفت پر بھی بعض مقامات پر پابندی ہے ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گنیش وسرجن کے پیش نظر وہ پولیس سے تعاون کریں اور اپنے مقررہ مقامات کو جانے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں ۔