۔9/11/19 تا 9/19/19،لگاتار 9 دن ، نمایاں خصوصیت، گھنٹہ، منٹ اور سکنڈ کیساتھ9101991019
حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( سیاست نیوز) ستمبر خط تحریر کی دونوں جانب یعنی دائیں اور بائیں سے لکھے جانے پر یکساںپڑھی جانے والی تواریخ کا طویل ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے ۔جس کے کم سے کم 12دن کی تواریخ دونوں طرف سے یکساں رہتی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بعض الفاظ اور تواریخ دونوں میں سے کسی بھی طرف سے پڑھے جانے پر یکساں رہتے ہیں۔ مثلاً ساس، داماد، داد، پاپ، تخت، مادام ایسے الفاظ ہیں جو اپنے اول یا آخر دونوں سے میں کسی جانب سے بھی پڑھے جائیں تو وہی رہتے ہیں۔
ستمبر؍ یکم ؍ (9119)19اور
ستمبر؍(91919)19/19 ایسی تاریخیں ہیں جو دو طرف سے یکساں صحیح طور پر پڑھی جاسکتی ہیں۔نہرو پلانٹوریم ممبئی کے ڈائرکٹر اروند پران جپے نے کہا کہ ایسی تاریخوں کے اعتبار سے ستمبر طویل ترین شمسی مہینہ ہوتا ہے جس میں ستمبر ؍ یکم ؍(1919)19 تا ستمبر ؍10؍(91019) کے علاوہ11ستمبر تا19؍ ستمبر ایسی ہی تواریخ آتی ہیں جنہیں بائیں یا دائیں جانب سے یکساں طور پر وہی پڑھا جاسکتا ہے جو دوسری جانب سے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔
مثلاً (91119)9/11/19 تا ستمبر (91919)9/19/19/ ہوتا ہے۔
ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہوگی کہ اگر آپ کسی سے کہیں کہ’’ ستمبر؍10؍19 کو9بجکر 10 کے بعد 19سیکنڈس کیلئے تیار رہیں ‘‘تو ان ہندسوں کا مجموعہ 9101991019 ہوگا۔اور یہ بھی دونوں طرف سے یکساں پڑھا جائے گا۔
یہ دراصل سال 2019 ، ماہ ستمبر (9) ، تاریخ 10، گھنٹے 9اور منٹ10اور سکنڈس19 کا احاطہ کرتا ہے یہ ایسا سب سے بڑا نمبر (ہندسہ ) ہوسکتا ہے جو سال، مہینہ، تاریخ، گھنٹہ، منٹ(دقیق ) اور سکنڈ (ثانیہ )کی شمولیت کے ساتھ سب سے طویل ہندسہ ہے اور دونوں میں سے کسی بھی جانب سے پڑھے جانے پر وہی رہتا ہے۔
