شہر میں آر ٹی سی بسوں کا رنگ سبز کرنے کا فیصلہ

   

15 سال قبل کے رنگ کا احیاء متعارف کرایا جارہا ہے ، تجربہ کے لیے حیدرآباد کا انتخاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ آر ٹی سی بسوں کے کلر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تجربہ کے طور پر پہلے سٹی بسوں کے رنگ تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ خسارے میں چلنے والے آر ٹی سی کو نفع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے نئے منیجنگ ڈائرکٹر سجنار کی قیادت میں بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ برسوں سے ایک ہی رنگ کے ساتھ چلنے والی بسوں کو نئے رنگ اور نیا لک لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بالخصوص شہر حیدرآباد میں آر ٹی سی بہت زیادہ نقصان میں ہے ۔ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نقصانات سے دوچار آر ٹی سی کو دوبارہ فائدہ پہونچانے والے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اسی منصوبہ کے تحت سٹی بسوں کا کلر تبدیل کیا جارہا ہے ۔ 15 سال قبل دنیش ریڈی جب آر ٹی سی کے ایم ڈی تھے تب انہوں نے سٹی بسوں کا کلر تبدیل کرتے ہوئے سبز اور زعفرانی رنگ کردیا تھا یہاں تک کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا بھی یہی کلر تھا ۔ ابھی تک لال بس کے نام سے آر ٹی سی کی آرڈینٹری بسوں کی خصوصی شناخت ہے ۔ گاؤں کے بسوں کو سرسبز و شاداب سے جوڑنے کے لیے پلے ویلگو بسوں کا سبز ( گرین ) رکھا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ان دو رنگوں کے درمیان سرخ رنگ کی بسوں کو سڑکوں پر چلایا گیا ۔ شہر میں چلنے والی بسوں کا رنگ کافی قدیم ہوجانے کی وجہ سے اس کو جاذب اور دلکش بنانے کے لیے رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مختلف زاویوں سے جائزہ لینے کے بعد شہر کے بسوں کو سفید رنگ کرنے کا جائزہ لیا گیا لیکن ماضی میں سبز رنگ کو عوام کی جانب سے کافی پسند کرنے پر غور کرتے ہوئے سبز رنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔ ن