شہر میں آٹو گیس کی شدید قلت

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شہر میں آٹو گیس کی شدید قلت اور ڈرائیورس کو سخت دھوپ میں گھنٹوں طویل قطاروں میں ٹھہرنے کے باوجود گیس کا حصول مشکل ہورہا ہے ۔ ان حالات میں جانی نامی آٹو ڈرائیور آج بطور احتجاج چنتلہ کٹہ کے ریڈیو ٹاور پر چڑھ گیا اور چیف منسٹر سے بات کروانے کا مطالبہ کیا ۔ جس سے اس علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی ۔۔ع
اس سنسنی خیز واقع سے علاقہ میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ۔ ٹاور پر چڑھنے والے شخص کی شناخت جانی کی حیثیت سے کر لی گئی ۔ جس نے خود ڈائیل 100 کے ذریعہ پولیس کو اطلاع دی ۔ تاہم پولیس کی جانب سے جانی کو ٹاور سے اتارنے کی کوشش ناکام رہی ۔ اس شخص نے ٹاور پر موجود تھا ۔ اس نے چیف منسٹر سے بات کروانے کا مطالبہ کیا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے ریڈیو ٹاور کو عملاً گھیرے میں لے لیا ہے اور جانی کو ٹاور سے نیچے اتارنے کی کوشش جاری ہے ۔ شہر حیدرآباد میں گیس کی قلت کے سبب شہریوں بالخصوص آٹو ڈرائیورس کو لاحق مشکلات ہر شہری فکر مند ہے اور آٹو ڈرائیورس کی خدمت بھی صاحب خیر افراد کی جانب سے کی جارہی ہے اور ہر شہری مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہا ہے ۔۔ ع