پراجیکٹ تقریبا تیار ۔ سروے مکمل کرلیا گیا
حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہریان حیدرآباد کو آئندہ مارچ میں ڈیجیٹل مکان نمبر مختص کردیا جائیگا۔ شہر کیلئے ڈیجیٹل مکان نمبر کا پراجکٹ تقریباً مکمل کرلیا گیا ۔ نیشنل ریموٹ سینسنگ ایجنسی کی قیادت میں ’ ٹوڈی‘ سروے مکمل کرلیا گیا ہے ۔ زونس سرکل ڈیویژن مین روڈس ، کالونی کی سڑکیں مکانات ، نالے ، خالی مقامات، تالاب ، کنٹے پاکس ، اس طرح کل 54 اقسام کے نکات پر ڈیجیٹل سروے علحدہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس ڈیجیٹل سروے کا بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے ٹاون پلاننگ شعبہ کی جانب سے تفصیلی معائنہ کیا جارہا ہے ۔ سڑکوں ، چوراہوں اور گلی کوچوں کی تفصیلات پر ٹاون پلاننگ کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ امکان ہے کہ مارچ 2022 میں ڈیجیٹل ڈور نمبر کو مختص کرنے کے پراجکٹ کا آغاز ہوگا ۔ ٹاون پلاننگ شعبہ کا کہنا ہے کہ مارچ تک پراجکٹ کو تکمیل کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی شہر کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے اقدامات کے تحت بنیادی سہولیات کی تفصیلات کو بھی فراہم کیا جائے گا ۔ ع