شہر میں انا پورنا کینٹین کا آغاز

   

حیدرآباد۔ تلنگاہن حکومت کی جانب سے جی ایچ ایم سی میں چلائے جانے والے انا پورنا کینٹینس نے آج منگل سے ضرورت مند افراد کو مفت کھانا فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مفت اور تغذیہ بخش غذا شہر میں جملہ 250 کینٹینس کے ذریعہ سربراہ کی جا رہی ہے ۔ یہ سپلائی جی ایچ ایم سی حدود میں ہو رہی ہے جہاںلاک ڈاون کے دوران ضرورت مند افراد اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ مریضوں کے تیمار دار ‘ یومیہ اجرت والے مزدور ‘ ہاکر اور شیلٹر ہومس میں مقیم افراد بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔