شہر میں اوسط بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد 27 اگسٹ ( سیاست نیو ز ) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شہر حیدرآباد میں ہفتے کی رات اور اتوار کو مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت 32 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین درجہ حرارت 23 ڈگری سلسئیس درج ہونے کا امکان ہے ۔ ہفتے کی صبح شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔