شہر میں آج مزید 25 بستی دواخانوں کا افتتاح کیا جائیگا

   

حیدرآباد۔ وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے آج کہا کہ 14 اگسٹ کو شہر میں مزید 25 بستی دواخانوں کا افتتاح انجام دیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راو ‘ وزیر صحت ایٹالہ راجندر وزیر داخلہ محمود علی ‘ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور مئیر بی رام موہن ان پروگراموں میں حصہ لیں گے ۔ سرینواس یادو نے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا کا خوف نہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے بستی دواخانوں سے یومیہ 2000 مریضوں کو علاج کی سہولت دستیاب ہوگی ۔ اس سے قبل بھی چند بستی دواخانے قائم کئے جاچکے ہیں۔