شہر میں اچانک بارش ٹریفک میں خلل

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 8اپریل ( این ایس ایس ) شہر میں آج دوپہر اچانک بارش کے سبب جھلسا دینے والی دھوپ اور گرمی کی لہر سے عوام کو شدت سے مطلوب راحت حاصل ہوئی ، لیکن تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی غیر موسمی بارش کے نتیجہ میں کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ۔ کئی موٹر گاڑی برسانی پانی میں پھنس گئیں ، جنہیں باہر نکالنے کیلئے سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ جوبلی ہلز ، مادھا پور ، ہاؤزنگ مشن امیر پیٹ ، پرگتی نگر ، پنجہ گٹہ ، سنجیوا ریڈی نگر ، بورا بنڈہ ، موتی نگر ، کوکٹ پلی ، ایل بی نگر اور دیگر کئی مصروف علاقوں میں بارش کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت بری طرح متاثر رہی ۔