حیدرآباد یکم مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں پولیس نے بڑے پیمانہ پر رقم ضبط کی۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کئی مقامات پر چیک پوسٹ لگاتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران پولیس نے ایک کروڑ6لاکھ 2730 روپئے کی رقم ضبط کی۔ حیدرآباد ایس اوٹی پولیس نے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں دلسکھ نگر بس اسٹینڈ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران یہ کارروائی انجام دی۔ بینک میں رقم جمع کروانے کیلئے لے جانے والے 6افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 6 گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس او ٹی میڑچل نے گندیگل، راجندر نگر اور شاہ میر پیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 گاڑیوں کو ضبط کیا۔ ع