شہر میں بارش ، گرمی کی شدت میں معمولی کمی، موسم خوشگوار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں میں کل رات دیر گئے موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ کیرالا میں آج مانسون پہونچنے کے بعد محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دن میں تلنگانہ میں مانسون کی آمد اور درمیانی مدت میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ شہر میں 8 جون کو روایتی مرگ کے موقع پر مچھلی کی زبردست مانگ کے سبب اس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ۔ علاوہ ازیں نمائش میدان پر بھتنی گوڑ فیملی کی طرف سے دمہ کی دوا تقسیم کی گئی ۔۔