شہر میں بارش سے عوام کو راحت، اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی (سیاست نیوز) شہر کے بعض مقامات پر آج شام کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور عوام کو گرمی سے راحت ملی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد،مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے ۔اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ چہارشنبہ کو اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد اور ہنمکنڈہ میں بارش کاامکان ہے ۔جنوبی ہند کے مقابل شمالی ہند میں مانسون کا قہر جاری ہے ۔