حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآباد اور اس کے اطراف واکناف کے علاقوں میں شام یا رات کے وقت گرج چمک یا بارش کا امکان ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 38 اور 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ اسی دوران اضلاع رنگاریڈی، نلگنڈہ، یادادری اور ناکر کرنول میں ژالہ باری کے ساتھ بارچ ریکارڈ کی گئی۔ نلگنڈہ کے ماری گڈہ میں سب سے زیادہ 4 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اعظم ترین درجہ حرارت 41.6 ڈگری میدک میں ریکارڈ کیا گیا۔