شہر میں بارش کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کے ایمرجنسی نمبرات

   

حیدرآباد۔19جولائی (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کے تحت خدمات انجام دینے والے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ‘ویجلنس اینڈ ڈساسٹر مینجمنٹ نے خصوصی ٹیموں کی تشکیل دیتے ہوئے حیدرآباد وسکندرآباد میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے فون نمبرات جاری کئے ہیں جن کے ذریعہ ہنگامی صورتحال میں شہری کسی بھی طرح کی مدد کیلئے EVDMکے عہدیداروں سے راست رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ ایمرجنسی نمبرات 040-29555500 کے علاوہ کنٹرول روم کے نمبرات 040-29560584 ‘ 040-29560528‘ 040-29660591 شامل ہیں۔ان نمبرات کے علاوہ ای وی ڈی ایم کی جانب سے ایک موبائیل نمبر بھی جاری کیا گیا ہے جس پر ہنگامی حالات میں رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔9000113667 کے علاوہ ٹوئیٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ بھی ای وی ڈی ایم اور جی ایچ ایم سی کو صورتحال سے واقف کروایا جاسکتا ہے۔م