حیدرآباد۔21جنوری(سیاست نیوز) شہر کی گنجان آبادیوں میں بخار‘ سردی ‘ کھانسی اور نزلہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دونوں شہروں میں کورونا مریضوںکی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ گنجان آبادیوں میں وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ لوگ سرکاری کی بجائے خانگی کلینکس کا رخ کر رہے ہیں ۔ اضلاع سے زیادہ شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں کورونا کی علامتوں کے ساتھ مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہونے لگی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں سنٹرل زون‘ ویسٹ زون کے علاوہ ساؤتھ زون کی گنجان آبادیوں میں فوری معائنوں کی ضرور ت ہے تاکہ کورونا کو روکا جاسکے۔ چارمینار‘ چادرگھاٹ‘ چندرائن گٹہ ‘ ملک پیٹ ‘ کاروان‘ نامپلی ‘ مقطعہ مدار صاحب‘ اور دیگر علاقوں میں علامات کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ م