شہر میں برقراری امن کیلئے مذہبی قائدین سے پولیس کا تبادلہ خیال

,

   

ایودھیاتنازعہ پر سپریم کورٹ فیصلہ سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مستحکم بنانے کی مساعی

حیدرآباد ۔ /3 نومبر (سیاست نیوز) ایودھیا میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ کے سپریم کورٹ کے متوقع فیصلہ کے پیش نظر ریاستی پولیس و انٹلیجنس ایجنسیاں سرگرم ہے ۔ فیصلہ کے بعد امن و امان کی برقراری اور ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے پولیس دونوں فرقوں سے وابستہ مذہبی رہنماؤں اور لیڈرس سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ گزشتہ دن پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے مسلم مذہبی رہنماؤں اور مختلف سرکردہ علماؤں کا ایک اجلاس منعقد کیا تھا ۔ اسی طرح آج حیدرآباد پولیس نے بی جے پی کے علاوہ مختلف ہندو تنظیموں سے وابستہ رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس اجلاس میں کمشنر نے یہ اپیل کی ہے کہ فیصلہ کے بعد شہر میں امن و امان کی برقراری کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا تعاون کریں ۔ انجنی کمار نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر سے متعلق کسی بھی بات کو ان کی راست نگرانی میں لایا جاسکتا ہے تاکہ موثر اقدامات کئے جاسکیں ۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ عنقریب متوقع ہے اور اس کے پیش نظر پولیس نے منصوبہ بند طریقہ سے ریاست بالخصوص حیدرآباد میں امن و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے کوششوں کا آغاز کیا ہے ۔ آج کے اجلاس میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے علاوہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ ، بی جے پی مہیلا مورچہ اور ہندو واہنی تنظیم سے وابستہ کارکنوں نے شرکت کی ۔
وگئی ہے ۔