شہر میں بس کرایوں میں اضافہ پر حکومت پر کشن ریڈی کی تنقید

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے دونوں شہروں میں بس کرایوں میں اضافہ پر حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ یہ عام شہریوں پر عائد کیا گیا ایک بوجھ اور جرمانہ ہے یہ مخالف عوام کانگریس حکومت کا نتیجہ ہے ۔ جس نے بسوں میں سفر کرنے والے عام لوگوں کو ہونے والی مشکل کو نظر انداز کردیا ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اس کی پالیسیوں پر دوبارہ غور کیا جائے اور عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے ۔ ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو قابو میں رکھا جائے اور قابل گنجائش عوامی خدمات کو بحال کیا جائے ۔۔