شہر میں بین ریاستی ڈرگس اسمگلرس گرفتار

   

۔ 25 لاکھ روپئے مالیتی حشیش کا تیل اور دیگر منشیات ضبط ، پولیس کمشنر کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر ۔ (سیاست نیوز) منشیات کے خلاف حیدرآباد پولیس بڑے پیمانے پر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین کارروائی میں ٹاسک فورس ٹیم نے شہر میں بین ریاستی ڈرگس اسمگلرس کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے حشیش کا تیل اور دیگر منشیات جس کی مالیت 25 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ضبط کرلی ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہاکہ پہلی کارروائی میں ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے 25 سالہ سمپتی کرن کمار ساکن منی کونڈا جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم سے ہے وہ آئی ٹی آئی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وجئے واڑہ اورکاکیناڈا میں ملازمت کرچکا ہے اور مشرقی گوداوری میں میڈیکل ریپریزنٹیٹیو کی حیثیت سے بھی ملازمت کرچکا ہے ۔ اُس نے یہ دیکھا کہ شہر حیدرآباد سے پڈیرو علاقہ کو آنے والی عوام گانجا اور حشیش کی شوقین ہے ، اُس نے آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے گانجا اور حشیش کے تیل کا کاروبار شروع کیا۔ اس سلسلے میں اگسٹ 2020 ء میں کرن کمار کو آندھراپردیش کی پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ونود عرف ونو کو حشیش کا تیل فراہم کرتے ہوئے اُسے دوگنی قیمت میں فروخت کرنے کا مشورہ دیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے سمپتی کمار کو گرفتار کرتے ہوئے اُس کے قبضہ سے 1.5 لیٹر حشیش کا تیل برآمد کرلیا ۔ انجنی کمار نے کہاکہ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں ٹاسک زون ویسٹ زون ٹیم نے پرانے شہر کے علاقہ جہاں نما سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان اور سکندرآباد کے شیخ کمال کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے دو لیٹر حشیش کا تیل برآمد کرلیا ۔ اُنھوں نے کہاکہ مذکورہ افراد حمالی اور فوڈ ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے ملازمت کررہے ہیں ۔ 2022 ء سال کے جشن نو کے پیش نظر حشیش کے تیل کی مانگ بڑھ گئی ہے اور انھوں نے پڈیرو وشاکھا پٹنم سے تعلق رکھنے والے گوتم سے رابطہ قائم کرتے ہوئے دو لیٹر حشیش کا تیل حاصل کیا اور اسے شہر حیدرآباد میں خواہش مند گاہکوں کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے اُنھیں گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلیا۔ ب