شہر میں بی جے پی کی بھوک ہڑتال

   

حیدرآباد 13ستمبر(یواین آئی) چندرشیکھرراو زیرقیادت بی آرایس حکومت کی مختلف محاذوں بشمول ملازمین کے مسائل کے حل میں ناکامی پر بی جے پی کی جانب سے شہرحیدرآباد کے اندراپارک پر 24گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کی گئی۔مرکزی وزیر سیاحت وتلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے اس بھوک ہڑتال کا رسمی طورپر آغاز کیا۔اس احتجاجی پروگرام میں پارٹی کے سینئر لیڈروں اور بی جے پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس پر شدید برہمی کااظہارکیا۔