شہر میں تعمیری ملبہ کو فوری ہٹانے رامکی ایجنسی کو کمشنر بلدیہ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے شہر میں تعمیراتی ملبے کی صفائی میں تساہل پر رامکی ایجنسی کو کنٹراکٹ منسوخ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن نے ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شہر میں پائے جانے والے تعمیراتی ملبہ اور دیگر ملبے کی فوری صفائی کی ہدایت دی ہے۔ حکام کی جانب سے بارہا توجہ دلائی گئی اور خاص طور پر بلدیہ کے مختلف سرکلس سے وابستہ عہدیداروں نے رامکی کمپنی کے رویہ پر ناراضگی جتائی ہے۔ جون اور جولائی میں بھی جی ایچ ایم سی کی جانب سے ایجنسی کو نوٹس دی جاچکی ہے۔ ایجنسی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر جی ایچ ایم سی نے کہا کہ اگر احکامات پر عمل آوری میں تاخیر کی جائے تو نہ صرف معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے بلکہ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ کی عدم صفائی ایک سنگین معاملہ ہے۔ 1