شہر میں جرائم کے خاتمہ کیلئے کارڈن سرچ پروگرام

   

سی سی کیمروں کی تنصیب کا مشورہ ، کمشنر پولیس کارتیکیا کا خطاب

نظام آباد :31؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے آج صبح کی اولین ساعتوں 5 بجے سے 7 بجے تک نظام آباد پولیس کمشنر یٹ کے ایڑپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع نئی آبادی کالونی میں کارڈن سرچ کو انجام دیا ۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے بغیر کسی کاغذات کے پائے جانے والے 30 ٹو وہیلرس ، 6 آٹوز کو برآمد کیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے اس موقع پر عوام سے گھر گھر پہنچ کر تفصیلات حاصل کی او ر مکانوں میں واقع گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور بغیر کسی کاغذات کے گاڑی رکھنے پر اسے حاصل کرلیا اور کاغذات بتاکر ان گاڑیوں کو لیکر جانے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر میں جرائم کے خاتمہ کیلئے کارڈن سرچ کو انجام دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر پہنچان کے کسی کو بھی مکان کرایہ پر نہ دے اور نئے افراد کو کرایہ پر رکھنے سے قبل تمام تفصیلات حاصل کریں اور ان کے آدھار کارڈ کی بھی جانچ پڑتال کریں ۔ مشتبہ افراد کالونیوں میں گھومنے کی صورت میں اس بارے میں پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے عوام سے خواہش کی کہ گاڑیوں کے کاغذات گاڑیوں کے ساتھ رکھیں اور کسی کو بھی اپنی گاڑیاں بغیر شناخت نہ دے کیونکہ گاڑیوں کا جرائم میں استعمال کیا جارہا ہے پولیس تحویل میں موجودہ گاڑیاں کے کاغذات پولیس کو دیکھتے ہوئے لے جاسکتے ہیں۔ جرائم کی روک تھام کیلئے شہریان کا تعاون ناگزیر ہے ۔ کارڈن سرچ کے دوران عوام کا مکمل تعاون حاصل رہا اور ہر شخص اپنے علاقہ میں سی سی کیمروں کی تنصیب کریں کیونکہ سی سی کیمروں سے جرائم کا انکشاف ہوتا ہے اور یہ کافی مدد گار ثابت ہے اور سارقوں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے اور اغوائوں کے واقعات میں ملوث افراد کی بھی نشاندہی کی جاسکتی ہے ۔ پولیس کمشنر نے ڈائیل 100 کا استعمال کرنے اور سوشیل میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دے اور روڈ سیفٹی کے تحت گاڑیوں پر نمبر پلیٹ تنصیب کرنے اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ پولیس کمشنر نے عوام سے خواہش کی کہ اپنے علاقہ میں واقع پولیس اسٹیشنوں کو پہنچ کر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں اور پولیس کی جانب سے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس موقع پراڈیشنل ڈی سی پی لا ء اینڈ آرڈر ایس رگھو ویر ، اڈیشنل ڈی سی پی اے آر بھاسکر ، بودھن اے سی پی جئے پال ریڈی ، اسپیشل برانچ اے سی پی سرینواس رائو کے علاوہ جملہ 125 ملازمین نے شرکت کی ۔