شہر میں جشن اور گرمجوشی کے ساتھ نئے سال کا استقبال

,

   

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) سال 2019 ء کا شہر حیدرآباد میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ سڑکوں پر کئی نوجوانوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشیاں منائی ۔ جشن سال نو کے پیش نظر حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے اور دونوں شہروں کے فلائی اوورس کے علاوہ نیکلس روڈ ، ٹینک بنڈ اور آؤٹر رنگ روڈ کو عوام کیلئے بند کردیاگیاتھا ۔ جگہ جگہ پر ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری رہی ۔ 31 ڈسمبر کے غروب آفتاب سے قبل ہی بیکریوں کے مالکین نے کیک کی فروخت کیلئے وسیع بندوبست کرتے ہوئے بیکریوں کے قریب شامیانے نصب کرلئے تھے اور گاہکوں کو راغب کرنے کیلئے ساؤنڈ سسٹم نصب کئے تھے ۔ آج نہ صرف نئے شہر بلکہ پرانے شہر کی عوام نے بھی جوق در جوق بیکریوں کا رُخ کرتے ہوئے نئے سال کے کیک کی خریداری کی ۔