حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایودھیا میں 6ڈسمبر 1992 کو بابری مسجد کے انہدام کی مبینہ کارسیوکوں کے ہاتھوں انہدامی کی سالانہ یاد کے طور پر بعض تنظیموں کی جانب سے یوم سیاہ منانے کے اندیشوں کے پیش نظر حیدرآباد پولیس نے 6 ڈسمبر جمعہ کو دونوں شہروں میں امتناعی احکامات جاری کئے ہیں ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے تحت دونوں شہروں میں جلوس ، دھرنا ، ریالی ، عام جلسوں اور موٹر سائیکل ریالوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اسی طرح کسی بھی شخص کی جانب سے تقریر ، نعرے بازی اور کسی بھی قسم کے احتجاج پر بھی امتناع ہے ۔ امن کی برقراری کیلئے امتناعی احکامات نافذ کئے جارہے ہیں جو 5 ڈسمبر شام 6 بجے تا 7 ڈسمبر شام 6 بجے تک عمل میں رہیں گے ۔