حیدرآباد :۔ شہر میں ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی لانے کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے چہارشنبہ کو 23 موبائل ویکسین سنٹرس کا آغاز کیا گیا ۔ یہ موبائل ویکسین سنٹرس خاص طور پر مصروف ترین علاقوں جیسے مونڈا مارکٹ ، بیگم بازار ، کوٹھی ، عابڈس اور امیر پیٹ میں رہیں گے جہاں کئی ہائی ۔ رسک گروپس ہیں اور ویکسین لینے میں ان کی مدد کریں گے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے مطابق ہر ایک موبائل ویکسین سنٹر سے ایک دن میں 300 ویکسینس دئیے جاسکتے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ابتداً روزانہ 6900 زائد ویکسینس کا اضافہ ہوگا ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ٹوکنس تقسیم کرتے ہوئے ویکسینیشن مہم چلائی گئی اور بعد میں آن لائن سلپس کا طریقہ اپنایا گیا ۔ موبائل ویکسین سنٹرس اس میں نیا اضافہ ہے ۔۔