حیدرآباد ۔ 19 اکٹوبر (پریس نوٹ) حیدرآباد انٹرنیشنل جیویلری شو (HIJS) 2024ء کا کل یہاں وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے افتتاح کیا۔ ہندوستان کی اہم B2B جیویلری نمائش کا یہ دیوالی اسپیشل ایڈیشن 18 تا 20 اکٹوبر ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر، ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد پر پیش کیا جارہا ہے۔ یہ نمائش جنوبی ہند کے جیویلری اسٹائلس میں بزنس کو فروغ دینے والوں کیلئے ایک ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ یہ نمائش بڑے اور چھوٹے ریٹیلرس کیلئے نئے کلکشنس کے حصول اور آرڈرس دینے کیلئے ایک موزوں موقع ہے۔