حیدرآباد ۔ 4 اگست (پریس نوٹ) تلنگانہ میں چہارشنبہ کو آسمان صاف رہا اور درجہ حرارت 29 اور 33 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے خودکار موسمی اسٹیشن نے اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا۔ مرکزی محکمہ موسمیات نے اس ہفتہ کے ختم تک موسم کے اسی طرح برقرار رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری چندا نگر میں ریکارڈ کیا گیا ۔