شہر میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر پہونچ گئیں

   

حیدرآباد 27 ۔ جنوری ( سیاست نیوز ) : امریکی ڈالر کی مسلسل کمزوری اور امریکی فیڈرل ریزرو سے شرح میں کمی کی توقعات کے درمیان منگل کو حیدرآباد اور عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئیں ۔ ایم سی ایکس سونے کا فروری فیوچر 1.48 فیصد بڑھ کر 1,58,343 روپئے فی 10 گرام ہوگیا ۔ دریں اثناء ایم سی ایکس چاندی مارچ فیوچرس 6.56 فیصد بڑھ کر 3,56,670 روپئے تک پہنچ گیا ۔ پہلے دن میں سونا 2.4 فیصد اضافے سے 1,59,820 روپئے فی دس گرام پر پہنچ گیا تھا ۔ 27 جنوری تک سونے کی قیمتیں بالترتیب 1,61,950 اور 1,48,450 روپئے فی دس گرام 24 کیرٹ اور 22 کیرٹ ہوگئیں ۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ۔ 3,87,000 روپئے فی کلو گرام چاندی کی قیمت ہوچکی ہے ۔ زرد اور سفید دھات کی قیمتیں 2026 میں بلندی پر رہنے کا امکان ہے ۔ عالمی شرح میں کمی کے امکانات محفوظ پناہ گاہوں کی اپیل اور مضبوط صنعتی مانگ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔ 2026 میں مانیٹری پالیسی میں نرمی ، ڈالر میں کمی اور عالمی تجارتی تناؤ سمیت مختلف عوامل کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے ۔ بین الاقوامی منڈیوں نے بھی سونے اور چاندی کو ریکارڈ بلندیوں کو چھوتے دیکھا ، کیونکہ جغرافیائی سیاسی خطرات نے سرمایہ کاروں کو محفوظ اثاثوں کی طرف راغب کیا ۔ امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے خدشات اور صدر ٹرمپ کی جنوبی کوریا کی گاڑیوں ، لکڑی اور دوا سازی کی درآمدات پر 25 فیصد شرح کی نئی دھمکیوں نے تجارتی کشیدگی میں اضافہ کیا ۔۔ ش