شہر میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ

   

حیدرآباد 18 اگسٹ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں گذشتہ ہفتے سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے اور اتوار کو 24 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام کی قیمت 72,770 تک پہونچ گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جمعہ کو یہ قیمت 71,620 ر وپئے تھی اس طرح قیمت میں فی تولہ 1,150 روپئے کا اضآفہ ہوا ہے ۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 66,700 روپئے ہوگئی ہے ۔ اس میں فی تولہ 1050 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ واضخ رہے کہ گذشتہ مہینے سونے پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کے اعلان کے بعد اس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آگئی تھی تاہم اب اس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان چل رہا ہے ۔