حیدرآباد ۔ یکم جنوری ( پی ٹی آئی ) مٹھائیوں کے شائقین کیلئے ایک اچھی خبر ہے ۔ شہر میں 13 جنوری سے انٹرنیشنل سوئیٹس فیسٹول منعقد ہونے والا ہے ۔ پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر یہ سہ روزہ فیسٹول منعقد ہوگا جو اپنی نوعیت کا دوسرا فیسٹول ہوگا ۔ اس کا اہتمام انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹول کے ساتھ ہی کیا جا رہا ہے ۔ تلنگانہ کے ٹورازم و کلچر سکریٹری بی وینکٹیشم نے اس سلسلہ میں ہونے والی تیاریوں کا ایک اجلاس میں جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول میں گذشتہ سال تقریبا ایک ہزار قسم کی مٹھائیاں پیش کی گئی تھیں۔