شہر میں سیاست شاپنگ دھوم 2019 کی دھوم

,

   

مین اسپانسر ’کشش‘ اور اسپیشل اسپانسر’سورج بھان جیمس اینڈ جیویلرس‘ اور اسوسی ایٹ اسپانسر ’زونی‘ ہیں
حیدرآباد ۔ 4؍ ڈسمبر (سیاست نیوز) اس سال بھی 4 ڈسمبر سے شہر میں سیاست شاپنگ دھوم کا آغاز ہوگا جو تقریباً 15 جنوری 2015 ء تک جاری رہے گا۔ زائداز 40 یوم تک جاری رہنے والے اس شاپنگ دھوم کا مقصد جہاں صارفین کو واجبی قیمتوں پر بے شمار اشیاء بشمول ملبوسات و زیورات کی فراہمی یقینی بنانا ہے وہیں ریٹیلرس کو غیرمعمولی تشہیر کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کے کاروبار کو فروغ دینا اور اُسے بلندیوں پر پہنچانا ہے۔ روزنامہ سیاست گزشتہ 11برسوں سے ’’سیاست شاپنگ دھوم‘‘ کا اہتمام کرتا آرہا ہے جس کے باعث صارفین اور ریٹیلرس دونوں کا کافی فائدہ ہوا ہے۔ صارفین کو معیاری اشیاء کے حصول کے ساتھ ساتھ بے شمار انعامات بھی حاصل ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ ایک موٹر کار، موٹر بائیک، اسکوٹر کے علاوہ 248 سے زیادہ دیگر انعامات صارفین کے منتظر ہیں۔ ان انعامات میں واشنگ مشین، ریفریجریٹرس بھی شامل ہیں۔ 4؍ ڈسمبر تا 15 جنوری سیاست شاپنگ دھوم 2019 ء میں حصہ لینے والے آؤٹ لیٹس (دکانات و شورومس) سے خریداری کرنے والوں کو ہر دس دن میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والے 4 منی ڈراز (چھوٹی قرعہ اندازی) اور شاپنگ دھوم کے اختتام کے فوری بعد ہونے والے بمپر ڈرا میں حصہ لینے کا نادر و نایاب موقع حاصل ہوگا۔ اس طرح صارفین کو ہر منی ڈرا میں 62 انعامات کے علاوہ بمپر ڈرا کے موقع پر لاکھوں روپئے مالیتی کار اور موٹر سیکل و اسکوٹر حاصل کرنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ سیاست شاپنگ دھوم 2019 کو اس انداز میں قطعیت دی گئی ہے کہ اس سے صارفین کو الیکٹرانک اشیاء، گھریلو استعمال کا سامان، سفر میں استعمال ہونے والی اشیاء بشمول چرم کی اشیاء، بیاگس وغیرہ، آٹو موبائیلس، فرنیچرس، گھروں کی زیبائش و سجاوٹ کے سامان، رئیل اسٹیٹ، فٹ ویر (جوتے، چپل، سینڈیلس)، تحفے تحائف، زیورات، پارچہ جات، تیار ملبوسات، حسن و خوبصورتی میں نکھار پیدا کرنے والے پراڈکٹس، بیکری ائٹمس اور میٹھے و مٹھائیاں واجبی قیمتوں پر دستیاب ہوں اور ان کی خریداری انعامات کے حصول کے ذریعہ یادگار بن جائے۔ سیاست شاپنگ دھوم کے دوران مینو فیکچررس (اشیاء ساز) ڈیلروں یا ریٹیلرس کو مارکٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور اپنے برانڈس کی اہمیت منوانے کا زرین موقع حاصل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھیں سیاست کے صفحات پر اشتہارات اور مضامین کی شکل میں جگہ بھی ملتی ہے۔ جاریہ سال کے دوران سیاست شاپنگ دھوم کے غیرمعمولی کامیاب ہونے کی اُمید ہے اس لئے کہ اس ماہ میں بڑے پیمانے پر شادیوں و دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور جہاں تک شادی بیاہ کا معاملہ ہے زیورات و ملبوسات، فرنیچر، گھر کی زیبائش و آسائش کے ساز و سامان وغیرہ کی خریداری نقطہ عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ اس مرتبہ سیاست شاپنگ دھوم کے مین اسپانسر ’’کشش‘‘ ، اسپیشل اسپانسر سورج بھان جیمس اینڈ جویلرس، اور زونی اسوسی ایٹ اسپانسر ہیں ‘میڈیا پارٹنرس ‘سیاست ٹی وی اور سیاست ویب سائیٹ ہے جبکہ تقریباً 37 معاون اسپانسرس البیک ‘ انجلی الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹیڈ ‘ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ‘ کیلی ایکسٹینشن‘ درپن فرنشنگس ‘دلبہار گرم مسالہ ‘ دوسہ فیاکٹری ‘ ڈیورو سلیپ میٹرسیس‘ ایتھنک ڈیٹیشن ‘ فلک نیو برائیڈل اسٹور ان ٹاؤن ‘ فیوچرز الیکٹرانکس شاپی ‘ امپیریل ملٹی کزائن ریسٹورنٹ ‘ جاجو ساری ایکسٹینشن ‘ جاجو شی اینڈ کڈس ‘ K-3000 سوٹنگس اینڈ شرٹنگس ‘ کمل واچ کمپنی سیلز اینڈ سرویس ‘ کرشما ‘نزاکت جیویلرس ‘ ایل بجرنگ پرساد اینڈ کمپنی جیویلرس ‘ ماوا جویلرس ‘ میڈی جن ‘ میٹروفٹ ویر اینڈ لیدر اسٹورس ‘ رائل لگیج ورلڈ ‘ نیو وی آئی جی جی الکٹرانکس ‘ نساء عابڈس ‘ ٹولی چوکی ‘ پولکی فیشن جیویلرس اینڈ ایکسیسریز ‘ پرنس میجسٹک ‘ اسمارٹی شگن فیشنس ‘ رائل سپسنگ ٹی ‘ رومان ریسٹورنٹ ‘ سلک سنٹر ‘ شاہ بیز ‘ سیدس کریشنس ‘ ساؤتھ انڈیا مارکٹنگ ‘ سری رام انٹرپرائزس ‘ اسٹیٹس ‘ سبحان بیکری بھی سیاست شاپنگ دھوم کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ادا کررہے ہیں۔
40 دن کے دوران جو چار منی ڈراز نکالے جائیں گے ان میں صارفین کو ریفریجریٹر، واشنگ مشین، ڈی وی ڈی پلیر، اوون، ٹوسٹر، واکیوم کلینر، مکس گرائنڈر اور گفٹ ووچرس وغیرہ حاصل ہوں گے۔ سیاست شاپنگ دھوم 2019 کے منتظمین کا کہنا ہے کہ روزنامہ سیاست نے سال 2009 ء سے یہ فیسٹیول منانے کا آغاز کیا۔ اس طرح یہ ریٹیلرس کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں صارفین کو واجبی دام پر معیاری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔ دونوں شہروں میں 100 سے زائد آؤٹ لیٹس پر آپ کو سیاست شاپنگ دھوم میں حصہ لینے کا موقع حاصل ہوگا۔ کچھ بھی خریدیئے اور کوپن حاصل کرتے ہوئے اُسے آؤٹ لیٹس یا دوکانات میں رکھے ہوئے شیشے کے باکس میں ڈال دیں، ہوسکتا ہے کہ سیاست شاپنگ دھوم 2019 ء میں حصہ لیتے ہوئے آپ ماروتی سوزکی ایس ۔ پریسو ‘ ہیرو کلامراور ہیرو میٹروکے مالک بن جائیں تو دیر کس بات کی ویسے بھی شاپنگ میں سمجھداری بہت ضروری ہے تب ہی تو آپ کا اور سب کا فائدہ ہوگا۔