حیدرآباد۔ شہر میں سیلاب متاثرین میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور جی ایچ ایم سی کی جانب سے آج شہر حیدرآباد میں 9ہزار 791 سیلاب متاثرین کے بینک کھاتوں میں 10ہزار روپئے فی کس کے حساب سے رقم منتقل کی گئی ہے۔کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر لوکیش کمار کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے احیاء کے بعد سے گذشتہ تین یوم کے دوران جملہ 38ہزار 227 متاثرین36کروڑ 23لاکھ روپئے کی تقسیم عمل میں لائی جاچکی ہے۔جی ایچ ایم سی ذرائع کا کہناہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق شہر حیدرآباد کے تمام سیلاب متاثرین کو ابتدائی رقمی امداد 10 ہزار کی منتقلی کے عمل کے ساتھ ساتھ جن لوگو ںکے مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں ان کے علاوہ جن کے مکانات منہدم ہوچکے ہیں ان کا جائزہ لیا جا رہاہے۔