حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائیکورٹ نے شہر اور ریاست کی عدالتوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مقدمات کی باضابطہ سماعت کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہر میں کچھ عدالتوں میں یہ سہولت نہیں ہوگی ۔ سٹی سیول کورٹس یونٹ حیدرآباد اور سٹی اسمال کازیس کورٹس یونٹ حیدرآباد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے یونٹ میں تمام عدالتوں کو کھول دیں اور ان کیلئے 8 جون کو معلنہ تمام تر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جائیں۔ ہائیکورٹ نے متعلقہ عدالتوں کو ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے خلاف زیر التواء مقدمات کی سماعت کو بھی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔