حیدرآباد۔ سنٹرل انڈسٹریل سکیوریٹی فورس کی جانب سے این ایف سی حیدرآباد کے اپنے کیمپس میںشجرکاری کی گئی ۔ شجرکاری پروگرام کے دوران سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں اور ان کے افراد خاندان کی جانب سے مختلف اقسام کے 400 پودے لگائے گئے ۔ ان میں غذائی اہمیت کے حامل پودے بھی شامل ہیں۔ سی آئی ایس ایف کی جانب سے ملک بھر میں شجرکاری پروگرام چلایا جا رہا ہے اور جنگلات کی کٹائی کے خلاف شعور بیدار کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سی آئی ایس ایف کے جملہ 180 اہلکاروں اور سنکرشیکا کے 80 ارکان نے اس شجر کاری مہم میںحصہ لیا ۔ سی آئی ایس ایف سے جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے ۔
