شہر میں شدید بارش کی پیش قیاسی ‘ آرنج الرٹ ‘ عوام گھروں میں رہیں

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں21 اکٹوبر تک وقفہ وقفہ سے شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلہ میں آرنج الرٹ جاری کیا ہے جو دوسرے درجہ کا ہوتا ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے اس پیش قیاسی کو دیکھتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ برقی آلات اور سوئچ پیانل بورڈز وغیرہ کو چھونے سے بھی گریز کریں۔