شہر میں شراب کی دوکانوں کیلئے لائسنس کی اجرائی کا عمل مکمل

   

جاریہ سال درخواستیں کم ہونے کے باوجود آمدنی میں اضافہ درج کیا گیا
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں شراب کی دکانوں کیلئے لائسنس اجرائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ چھ ایکسائز ڈیویژن کے تحت 615 دکانوں کو لائسنس منظور کیا گیا ۔ حیدرآباد سکندرآباد ڈیویژنس کیلئے قرعہ اندازی کلکٹر داسری ہری چندنا اور اڈیشنل کلکٹر مکندا ریڈی کی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔ میڑچل ، ملکاجگری ڈیویژنوں کیلئے قرعہ اندازی پیرزادہ گوڑ میں منعقد ہوئی ۔ شمس آباد اور سرور نگر ڈیویژن کیلئے قرعہ اندازی شمس آباد میں کی گئی ۔ قرعہ اندازی رنگاریڈی کلکٹرنارائن ریڈی کی نگرانی میں مکمل کی گئی ۔ اس مرتبہ درخواستوں کی تعداد میں کمی کے باوجود آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ گذشتہ سال 2023 تا 25 درخواستوں سے آمدنی 851.92 کروڑ تھی جبکہ موجودہ آمدنی 1015 کروڑ روپئے ہوئی ۔ گذشتہ مرتبہ 42,596 درخواستیں ملیں اور اس بار 33,835 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ درخواستیں کم ہونے کے باوجود گزشتہ کے مقابلے اس مرتبہ آمدنی میں اضافہ کی وجہ درخواست فیس ہے جو 2 سے 3 لاکھ روپئے کردی گئی ۔ حیدرآباد میں 80 دکانیں ، سکندرآباد میں 99 دکانیں ، ملکاجگری میں 88 ، میڑچل میں 114 ، سرور نگر میں 134 اور شمس آباد میں 100 دکانوں کو لائسنس جاری کئے گئے ۔۔ ش