شہر میں غیرقانونی مقیم نائجیریائی باشندہ ملک بدر

   

حیدرآباد ۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں غیرقانونی طور پر قیام پذیر ایک نائجیریائی باشندے کو آج ملک بدر کردیا گیا۔ ایگل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کنڈاپور علاقہ سے 34 سالہ وکٹری پویاگمن عرف کینی کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات کے بعد وکٹر کو ملک بدر کردیا گیا۔ ایگل ٹیم ذرائع کے مطابق فارن ریجنل رجسٹریشن آفیسر (ایف آر آر او) کی اجازت کے بعد ملک بدر کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وکٹر پویاگمن گھانا کے نقلی پاسپورٹ پر سال 2018ء میں بھارت میں بحیثیت میڈیکل اٹنڈنٹ داخل ہوا تھا جو پہلے دہلی میں مقیم تھا جس کے بعد اس نے پنجاب کا رخ کیا اور وہاں جم ٹرینر کی حیثیت سے قیام پذیر تھا۔ ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ سرکاری عہدیداروں کی آنکھ میں دھول جھونکتے ہوئے غیرقانونی طور پر ملک میں موجود تھا۔ سال 2025ء میں فلموں میں کام کرنے کی خواہش لیکر حیدرآباد پہنچا۔ وکٹر نے پہلے جونیر آرٹسٹ کی حیثیت سے کوششوں کا آغاز کیا اور تقریباً 5 فلموں میں رول کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں ریلز ہندی مووی ٹسکری میں رول کیا جبکہ ایک اور تلگو فلم جو ابھی تیاری میں ہے’وارانسی‘ میں بھی وکٹر رول کررہا ہے۔ ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود بھی نقلی دستاویزات کے ذریعہ قیام پذیر وکٹر کو ایگل ٹیم نے حراست میں لے لیا اور اس کے ملک روانہ کردیا۔ع