شہر میں فی لیٹر پٹرول 116.33 روپئے ہوگیا

   

حیدرآباد 2 اپریل ( سیاست نیوز ) ملک میں پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تیل مارکٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول کی قیمت میں91 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 87 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے ۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب فی لیٹر 102.61 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 93.87 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 12 دن میں پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں 10 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ شہر میں اب ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 116.33 روپئے ہوگئی ہے ۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی بڑھی اور یہ فی لیٹر 102.45 روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔ بحیثیت مجموعی گذشتہ دنوں میں پٹرول پر فی لیٹر 7.20 روپئے کا اضافہ ہوا ہے