ملکاجگری میں رئیل اسٹیٹ تاجر کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
حیدرآباد8 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر میں امن و ضبط کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔ دن دہاڑے قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جرائم کے انسداد اور دیگر شعبوں میں تکنیکی اصلاحات جو سٹی پولیس کو عالمی سطح پر مختلف طبقات کیلئے انصاف کے فروغ کا منفرد اعزاز دلوائی تھیں، اپنی تاثیر کھوتی جا رہی ہیں۔ حالیہ قتل اور حملوں کا سلسلہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تازہ واقعہ میں ملکاجگیری میں رئیل اسٹیٹ تاجر کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں اُسے دن دہاڑے گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ پیر کی صبح ملکاجگیری کے جواہر نگر پولیس حدود میںساکٹ کالونی کے قریب رئئل اسٹیٹ بزنس مین وینکٹ رتنم کو قتل کر دیا گیا اور اِس بہیمانہ قتل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مقامی عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مقتول وینکٹ رتنم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ تھا، جسے نامعلوم افراد نے اسکوٹر پر جاتے ہوئے پیچھا کیا اور چاقوؤں سے کئی وار کئے بعد ازاں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وینکٹ رتنم پر دھول پیٹ پولیس حدود میں دوہرے قتل کا مقدمہ ہے اور اِس قتل کے پس پردہ وہاں کے روڈی شیٹر ملوث ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈی سی پی ملکاجگیری سی ایچ سریدھر نے بتایا کہ مقام واردات سے کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے ۔ پتہ چلا کہ مخاصمت اور انتقامی جذبہ کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے خاطیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ب