شہر میں مارچ تک ’رین گارڈن‘ کی تعمیر مکمل

   

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) بیگم پیٹ میں رین گارڈن کے تعمیراتی کام شیڈول کے مطابق اس کی تکمیل کے لئے جاری ہیں۔ یہ پائیلٹ پراجکٹ جسے وسط ڈسمبر میں 1.9 کروڑ روپئے کی لاگت سے شروع کیا گیا مارچ کے وسط میں مکمل ہونا ہے۔ اب تک ملبہ کی صفائی اور کوکٹ پلی نالہ پر کچرا ڈالنے کی جگہ کی صفائی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ یہ ریاستی حکومت کے پراجکٹ کا حصہ ہے تاکہ اسٹارم واٹر ڈرینس کے انوائرنمنٹ کو بحال کیا جائے اور اس کا تحفظ کیا جائے اور خوبصورت لینڈ اسکیپڈ اوپن اسٹریمس ’رین گارڈن‘ بھی بنائے جائیں۔ یہ پراجکٹ اسٹارم واٹر مینجمنٹ میں بھی مفید اور کارآمد ہوگا۔ اس پائیلٹ پراجکٹ کو حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HMDA) کی جانب سے ایک رین گارڈن بنانے کے فیصلہ کے بعد شروع کیا گیا تاکہ ایک خصوصی اور نیچرل اسٹارم واٹر چینل بنایا جائے۔ شہر میں ڈرین چینل اور بارش کے پانی کے چینل کو علیحدہ کرتے ہوئے۔ اگر یہ پائیلٹ پراجکٹ کامیاب ہو تو شہر میں ایک پیڈسٹرین واک ٹریک بھی ہوگا۔